۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جوزف

حوزہ/ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ کی صورتِ حال کو "انسانی بحران" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ کی صورتِ حال کو "انسانی بحران" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔

جوزف بورل نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جائے اور جنیوا کنونشن کے دستخط کنندگان کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ فریقین سے ان قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم پر فرض ہے کہ غیر مسلح شہریوں اور انسانی حقوق کی حفاظت کریں، اور اب اقدامات کرنے کا وقت آچکا ہے۔"

انہوں نے غزہ میں جاری شدید بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ سے ملنے والی اطلاعات کشت و خون، تباہی اور بھوک کی انتہائی تشویشناک صورت حال کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بمباری اور محاصرے کے تحت پوری آبادی کو نقل مکانی یا موت کے انتخاب کا سامنا ہے اور وہاں شدید بھوک اور جبری نقل مکانی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .